Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

18 ویں ترمیم میں بہتری کیلئے آئین میں راستہ کھلا ہے، اس کو لیکر ہمارے مؤقف پر بات ہونی چاہیے: رانا ثنااللہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in پاکستان
0
18 ویں ترمیم میں بہتری کیلئے آئین میں راستہ کھلا ہے، اس کو لیکر ہمارے مؤقف پر بات ہونی چاہیے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے ہوئی ہے، تاہم اس میں دوبارہ اتفاقِ رائے کے ساتھ بہتری کی گنجائش موجود ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔

رانا ثنااللہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ یہ معلوم کیا جانا ضروری ہے کہ گل پلازہ کی اضافی منزلوں کی منظوری کس نے دی، کب دی اور یہ تعمیرات کس مرحلے پر ہوئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے میں مکمل احتساب ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کے حوالے سے واضح طریقۂ کار طے کر دیا ہے جس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ضلعی حکومتوں کو مضبوط کرنا ایک آئینی تقاضا ہے۔ ان کے مطابق جب تک ضلعی حکومتوں کو حقیقی اختیارات نہیں دیے جائیں گے، عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل نہیں ہو سکیں گے۔

خواجہ آصف کے اٹھارویں ترمیم سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کسی کو اظہارِ خیال سے روکنا مناسب نہیں، اگر کسی کو اختلاف ہے تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے، ہر رکن کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواجہ آصف نے کبھی یہ نہیں کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی بیان کی ہے بلکہ وہ ان کی ذاتی رائے تھی۔

مشیر وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اس میں بہتری کے لیے دوبارہ اتفاقِ رائے سے بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر مکالمہ ہونا چاہیے کیونکہ بہتری کی گنجائش آئین کے اندر موجود ہے۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پیٹرول پمپس پر ایگزیکٹو ٹوائلٹس کی تعمیر بارے اجلاس

Next Post

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا

Next Post
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم