Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

Web Desk by Web Desk
جنوری 22, 2026
in پاکستان, موسم
0
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

زیارت، کوژک ٹاپ، پرانا چمن اور شیلاباغ میں برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث چمن، کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی، جس سے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق شاہراہ کو بحال رکھنے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، جبکہ ڈرائیورز کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چمن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Tags: #بلوچستان #کوئٹہ #برفباری #بارش #موسم #Balochistan #Quetta #Rain #Snowfall #WeatherUpdate
Previous Post

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد کردیے

Next Post

بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

Next Post
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم