بھلوال کے قریب میلووال میں ٹرک الٹنے کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹرک پر چارہ لدا ہوا تھا اور اس میں کل 12 مزدور سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تاہم پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

