Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے: ڈی سی

Web Desk by Web Desk
جنوری 22, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے: ڈی سی

کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا ہے کہ گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ گل پلازہ میں اب تک 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 48 افراد کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کی تلاش کے لیے مشینری کا استعمال عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، کیونکہ مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے۔ ریسکیو اہلکار دوبارہ عمارت میں داخل ہو گئے ہیں اور پورے پلازہ کی دوبارہ سرچنگ کی جا رہی ہے۔ ملبے کے گرنے والے حصوں میں فی الحال سرچنگ نہیں کی جا سکتی، لیکن ملبہ ہٹنے کے بعد وہاں سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ڈی سی نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا رہے ہیں، تاہم کچھ اعضا ایسے ہیں جن کا ڈی این اے لینا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے دروازے کیوں بند تھے اس کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، جن عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات موجود نہیں تھے، ان کے خلاف نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ فائر سیفٹی کے فقدان پر اب تک 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 

Tags: #گل_پلازہ #کراچی #ریسکیو_آپریشن #آتشزدگی #ڈی_این_اے #FireSafety #GulPlaza #Karachi #RescueOperation #DNA #Investigation
Previous Post

ایران کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی لیکن جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے: ٹرمپ کا انتباہ

Next Post

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

Next Post
لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم