Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in بین الاقوامی
0
غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ

 

ترکیہ نے غزہ میں فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، جسے عالمی سطح پر امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ جس طرح ترکیہ پہلے ہی بورڈ آف پیس کا حصہ بن چکا ہے، اسی طرح اب وہ غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے اور انسانی امداد میں نمایاں تعاون فراہم کر رہا ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک غزہ امن منصوبے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے اور وہ بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کے لیے بھی رضامند ہے۔

ہاکان فیدان نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کیا جائے گا اور ترکیہ اس سلسلے میں عالمی کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

Tags: #ترکیہ #غزہ #امن_منصوبہ #ہاکان_فیدان #بین_الاقوامی_استحکام #فوجی_تعیناتی #Turkey #Gaza #PeacePlan #HakanFidan #InternationalStability #MilitaryDeployment
Previous Post

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان

Next Post

سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر

Next Post
سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر

سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم