Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔ امدادی سامان کی کھیپ رات کے وقت پائندہ چینہ پہنچا دی گئی، اور پھنسے ہوئے خاندانوں کو اسکول اور ہاسٹل میں منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں کو کمبل فراہم کیے گئے جبکہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ امدادی سرگرمیاں علاقہ ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جبکہ دیگر شاہراہوں پر کلیرنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی زیرِ نگرانی پہلے بچوں اور خواتین اور بعد میں مردوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث حفاظتی نقطہ نظر سے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی امدادی و نقل مکانی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

 

Tags: #خیبر #وادی_تیراہ #برفباری #آئی_ڈی_پیز #ریسکیو #نقل_مکانی #امدادی_کارروائیاں #پاک_فوج #فرنٹیئر_کور #Khyber #WadiTirah #Snowfall #IDPs #Rescue #Relocation #ReliefOperations #PakistanArmy #FrontierCorps
Previous Post

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

Next Post

لیہ:حالیہ بارشوں کے گندم، کماد، سبزیات اور دیگر فصلوں پر خوشگوار اثرات

Next Post

لیہ:حالیہ بارشوں کے گندم، کماد، سبزیات اور دیگر فصلوں پر خوشگوار اثرات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم