Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے اب صرف ہڈیاں مل رہی ہیں، لاشیں نہیں۔

ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا اور جب اسے اتارنے کی کوشش کی گئی تو اس میں آگ لگی، جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔ ظفر خان کے مطابق عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہو چکا ہے اور اب صرف سرچ آپریشن جاری ہے۔

گل پلازہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے اور آج مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ایس بی سی اے کی نگرانی میں ہو رہا ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کر لیا جائے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 6 لاشیں قابل شناخت نہیں تھیں۔ ڈاکٹر کے مطابق 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ اور ایک کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔

تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی تھی، اور یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بعد میں بجلی کی تاروں تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کے بعد عمارت میں موجود افراد باہر بھاگے، مگر دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

گل پلازہ سانحہ گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات پیش آیا، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی اور 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 

Tags: #گل_پلازہ #کراچی #سانحہ #آگ #سرچ_آپریشن #ملبہ #لاشیں #پوسٹ_مارٹم #ایمرجنسی #GulPlaza #Karachi #Tragedy #Fire #SearchOperation #Debris #Bodies #PostMortem #Emergency
Previous Post

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتی ناخوش

Next Post

وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

Next Post
وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم