Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیہ:حالیہ بارشوں کے گندم، کماد، سبزیات اور دیگر فصلوں پر خوشگوار اثرات

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in لیہ
0

بارشوں سے کاشتکاروں کی خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ

لیہ (نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ نے بارش کے بعد مختلف علاقوں میں گندم کی فصل کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی بدولت مختلف فصلات گندم، کماد، سبزیات، چارہ جات، چنا، مسور اور باغات پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور کاشتکاروں کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

پچھلے چند مہینوں سے جنوبی پنجاب میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ سمیت مختلف فصلات پر دیگر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے۔ فصلوں کے پتوں پر گردوغبار جم جانے کی وجہ سے خوراک بنانے کا عمل بری طرح متاثر ہورہا تھا۔ جس سے ان فصلوں کی بڑھوتری اور پیداوار میں کمی کے امکانات تھے۔

نہری پانی کی فراہمی میں کمی کے پیش نظر اس مرحلہ پر فصلوں کو آبپاشی کی اشد ضرورت تھی جو کہ حالیہ بارش کی وجہ سے کافی حد تک پوری ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ بارش کے ساتھ فضا میں موجود نائٹروجن بھی فصلوں کو دستیاب ہوئی ہے۔ بارانی علاقوں میں کاشتہ چنا اور مسور کی فصلوں پر بھی بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہوجاتی ہے جن کے بروقت تدارک کیلئے مناسب اقدامات ضروری ہوتے ہیں۔ بارش کے نتیجہ میں آم کے باغات پر نیا اچھا بور نکلنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں خصوصاً بیکٹریل انفیکشن اور انتھراکنوز، منہ سڑی کے حملے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ان بیماریوں کی وجہ سے پتوں اور بور پر سیاہ دھبے بن جاتے ہیں۔

ایسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں باغبان کاپر والی پھپھوند کش زہریں 250 گرام فی 100 لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں اگر اس سپرے میں اینٹی بائیوٹک 125 گرام شامل کرلی جائے تو ان بیماریوں کے خلاف زیادہ موثر کنٹرول ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد ٹنل میں کاشتہ سبزیات پر بیماریوں کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جن کے تدارک کیلئے کاشتکار ٹنل میں کاشتہ سبزیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع تحصیل لیہ کے فیلڈ عملہ سے فوری رابطہ کریں۔ نیز گرین ٹریکٹرز فیز سوئم میں درخواست دینے کی تاریخ میں پچیس جنوری تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Previous Post

وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن جاری

Next Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

Next Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم