Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in لیہ
0

لیہ 🙁 نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں 25 واٹر ہائیڈرنٹس اور 9 اوور ہیڈ فلنگ پوائنٹس لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جھولتی ہوئی بجلی کی تاروں کی درستی، ملوں، فیکٹریوں، مارکیٹوں، دکانوں، عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات اور بلڈنگ بائی لاز پر 15 دن میں عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محبوب اقبال ہنجرا، ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ، اے سی کووارڈ کلیم اللہ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان، محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر یونس کلیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، ایس ڈی او واپڈا سلیم اللّہ خان، سی او ضلع کونسل محمد فیصل اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں، کالجز، فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں بھی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی کی جلد دستیابی کے لئے اوور ہیڈ فلنگ پوائنٹس لگوائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکانوں میں آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی، فائر الارم، متبادل راستے کے لئے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں واپڈا اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کمیٹی کو جھولتی ہوئی بجلی کی تاروں کی درستی کا ٹاسک بھی دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داری دیانتداری سے انجام دیتے ہوئے ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Previous Post

لیہ:حالیہ بارشوں کے گندم، کماد، سبزیات اور دیگر فصلوں پر خوشگوار اثرات

Next Post

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

Next Post
چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم