Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

Web Desk by Web Desk
جنوری 24, 2026
in پاکستان, موسم
0
چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم اور افسوس کی فضا قائم ہے۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک رہائشی گھر پر برفانی تودہ گرا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

ڈی سی آفس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خراب موسمی حالات کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

Next Post

میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

Next Post
میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم