Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

Web Desk by Web Desk
جنوری 24, 2026
in پاکستان
0
میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس میں حالیہ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے سوال کیا، ’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں‘؟

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ غیر معمولی طور پر دلچسپ تھا اور اس سے ملاقات کے خوشگوار ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔

امن بورڈ کے معاہدے پر ارکان کی دستخط کی تقریب کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا، جس نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی مختصر ملاقات کی مزید تفصیلات بھی شیئر کیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کے اقدام پر صدر ٹرمپ کو سراہا اور اسے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔

وزیراعظم کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ اگر وہ فلسطینی عوام کے لیے امن، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ بھی کامیابی سے آگے بڑھتا ہے تو تاریخ اس اقدام کو ان کی ایک عظیم وراثت کے طور پر یاد رکھے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں صدر ٹرمپ کے مؤثر کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اس حوالے سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر سفارتی مداخلت کے باعث خطے میں ممکنہ بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے مخاطب ہو کر کہا، ’مسٹر پریذیڈنٹ، تاریخ آپ کو ایک ایسے عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی جس نے بروقت اور مؤثر انداز سے مداخلت کرکے خطے میں لاکھوں جانیں بچائیں‘۔

ملاقات کے ایک دلچسپ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے خود پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں استفسار کیا، جو دونوں ممالک کے عسکری اور سفارتی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق یہ مختصر ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مجموعی طور پر نہایت مثبت اور تعمیری رہی، جس میں علاقائی امن، عالمی استحکام اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر خیرسگالی کے جذبات نمایاں تھے۔

Tags: #شہباز_شریف #وزیراعظم_پاکستان #ڈونلڈ_ٹرمپ #Davos #WorldEconomicForum #فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر #Pakistan #UnitedStates #PakUSRelations #غزہ #Gaza #امن #Peace #GlobalPolitics #InternationalRelations
Previous Post

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

Next Post

کراچی گل پلازہ میں آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا

Next Post
کراچی گل پلازہ میں آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا

کراچی گل پلازہ میں آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم