Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے

Web Desk by Web Desk
جنوری 24, 2026
in بین الاقوامی
0
ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے

برطانیہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔ برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ لڑاکا طیارے دفاعی مقاصد کے لیے بھیجے گئے ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکا کی بڑی فورس ایران کی جانب روانہ ہو رہی ہے اور متعدد جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کر رہا ہے اور دیکھنا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، لیکن اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا مناسب جواب دے گا۔

 

Tags: #برطانیہ #قطر #ایران #امریکا #TyphoonJets #UKDefense #MiddleEastTensions #MilitaryDeployment #DonaldTrump #InternationalSecurity #GlobalPolitics #Defense
Previous Post

مری میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، سیاحوں کا داخلہ بند

Next Post

غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال

Next Post
غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال

غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم