Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتیں 38 ہوگئیں

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in بین الاقوامی, موسم
0
امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتیں 38 ہوگئیں

امریکا میں شدید برفانی طوفان کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔ واشنگٹن، نیویارک سمیت درجنوں ریاستیں یخ بستہ ہواؤں، بارش اور موسلا دھار برفباری کی لپیٹ میں ہیں، جہاں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری اور پھسلن کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات، سردی سے متعلق طبی پیچیدگیوں اور دیگر واقعات میں اب تک 38 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صرف نیویارک میں 10 اموات رپورٹ کی گئی ہیں، جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سڑکیں، عمارتیں اور پارک مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے، جس سے سرکاری امور بری طرح متاثر ہوئے۔ فضائی آمد و رفت بھی شدید متاثر ہے اور صرف دو روز کے دوران 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

شدید موسم کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ادارے بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم خراب موسم رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یکم فروری تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر کینیڈا میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف کی موٹی تہہ میں ڈھک گئے ہیں، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگر موسم کی شدت برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

 

Tags: #امریکا #برفانی_طوفان #اموات #شدید_سردی #پروازیں_منسوخ #Canada #WinterStorm #Snowfall #FlightsCancelled #ExtremeCold
Previous Post

رحیم یارخان: چھوٹو کوش ڈکیت نے 21 ساتھیوں سمیت سرنڈر کردیا

Next Post

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

Next Post
عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم