Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں طاقت کا منبع ٹرمپ ہوں گے: امریکی اخبار

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in بین الاقوامی
0
‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں طاقت کا منبع ٹرمپ ہوں گے: امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے مجوزہ ڈھانچے میں اصل اختیار اور طاقت کا مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔ اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس سے متعلق قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ کی مجموعی نگرانی اور انتظامی انچارج امریکا ہوگا۔

امریکی اخبار کے مطابق معاہدے کی شقوں میں یہ بھی درج ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اگلے چیئرمین کو نامزد کرنے کا مکمل اختیار بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہوگا، جس سے اس بورڈ میں امریکا کے مرکزی کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس انتظام کے تحت فیصلہ سازی میں حتمی اثر و رسوخ امریکی قیادت کو حاصل ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شامل دیگر ممالک کا کردار بنیادی طور پر معاون اور مددگار نوعیت کا ہوگا۔ ان ممالک کی ذمہ داریوں میں مشاورت، تکنیکی معاونت اور علاقائی تعاون شامل ہوگا، تاہم پالیسی اور کلیدی فیصلوں میں مرکزی اختیار امریکا کے پاس ہی رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ ان ممالک کی شمولیت کو غزہ سے متعلق مستقبل کے سیاسی و انتظامی معاملات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے، جسے اس منصوبے پر بین الاقوامی اختلافات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں امریکا کو مرکزی اختیار دینا خطے کی سیاست اور مستقبل کے انتظامی ڈھانچے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے، جبکہ اس اقدام پر عالمی سطح پر بحث اور ردِعمل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

Tags: #نیویارک #غزہ #بورڈ_آف_پیس #ڈونلڈ_ٹرمپ #امریکا #بین_الاقوامی_سیاست #NewYork #Gaza #BoardOfPeace #DonaldTrump #USA #InternationalPolitics
Previous Post

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

Next Post

گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

Next Post
گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم