Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

کراچی میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر ایک بڑا منصوبہ ہے جسے مکمل ہونے میں کم از کم دو سال درکار ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت متاثرہ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بحالی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور متاثرہ تاجروں کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت موصول ہو سکتی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو حکومت فوری طور پر جوڈیشل انکوائری کرائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ رپورٹ میں جس فرد یا ادارے کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو از سرِ نو تعمیر کرنے جا رہی ہے اور نئی عمارت میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے موجود تھیں، تاکہ کسی بھی تاجر کا حق متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر کے دوران متاثرہ تاجروں کو قریبی پلازوں میں موجود دکانوں میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا، تاکہ ان کا روزگار بحال رہے اور معاشی نقصان کم سے کم ہو۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس حکومت کے ساتھ مل کر مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے ملاقاتیں کر رہا ہے اور مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق ایس او پیز پر بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مارکیٹوں میں حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، انہیں بند کر دیا جائے گا کیونکہ انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ کراچی کی کمرشل عمارتوں اور مارکیٹوں میں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ حکومت آئندہ ایسے تمام اقدامات کرے گی جن سے مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

 

Tags: #کراچی #گل_پلازہ #شرجیل_میمن #سندھ_حکومت #آتشزدگی #انکوائری #Karachi #GulPlaza #SharjeelMemon #SindhGovernment #FireIncident #Inquiry
Previous Post

‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں طاقت کا منبع ٹرمپ ہوں گے: امریکی اخبار

Next Post

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

Next Post
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم