Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in پاکستان
0
کراچی: ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

کراچی میں جرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکو ایک پیٹرول پمپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات انجام دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو پیٹرول پمپ سے 33 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ کا کیشیئر رقم بینک میں جمع کروانے کے لیے نکلا تھا، تاہم اس کے ساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Tags: #کراچی #ڈکیتی #پیٹرول_پمپ #کورنگی #اسٹریٹ_کرائم #پولیس #Karachi #Robbery #PetrolPump #Korangi #StreetCrime #Police
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیے جانے کا امکان

Next Post

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

Next Post
امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم