Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in موسم
0
امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

امریکا کی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران ایک شخص نے بدبودار مائع پھینک دیا۔ واقعہ امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولیس میں پیش آیا، جہاں الہان عمر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں۔

عینی شاہدین کے مطابق خطاب کے دوران اچانک ایک شخص نے اسٹیج کی جانب بدبودار مائع پھینکا، جس سے ہال میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سفید فام ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، جبکہ تقریب کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق الہان عمر اس ٹاؤن ہال میٹنگ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم سے استعفے یا مواخذے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی سوٹا میں پیش آنے والے ایک واقعے پر حکومتی مؤقف حقائق کے برعکس ہے اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک واقعے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلائیں۔ ان کے مطابق سرکاری بیانیے میں کہا گیا کہ اہلکاروں نے ایک ایسے مسلح شخص کو ہلاک کیا جو مبینہ طور پر قتلِ عام کرنا چاہتا تھا، جبکہ بعد ازاں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق الیکس پریٹی نامی شخص کے ہاتھ میں اس وقت کوئی گن نہیں تھی اور اسے گولی مارے جانے سے پہلے ہی غیر مسلح کر دیا گیا تھا۔

الہان عمر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داران کو جوابدہ بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے یا سیاسی تنقید کا جواب تشدد یا نفرت نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی متعدد بار تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ الہان عمر کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ امریکا میں مسلم کمیونٹی کی ایک نمایاں آواز سمجھی جاتی ہیں۔ دوسری جانب کرسٹی نوم کو بھی منی سوٹا میں امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واقعے کے بعد سیاسی حلقوں میں سکیورٹی، نفرت انگیز رویوں اور سیاسی عدم برداشت پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Tags: #امریکا #الہان_عمر #منی_سوٹا #سیاسی_تشدد #ٹاؤن_ہال_میٹنگ #ہوم_لینڈ_سکیورٹی #USA #IlhanOmar #Minnesota #PoliticalViolence #TownHall #HomelandSecurity
Previous Post

کراچی: ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

Next Post

آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ

Next Post
آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ

آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم