Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in بین الاقوامی
0
آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ

آسٹریلیا نے اسلام مخالف بیانات اور نفرت انگیز مہم چلانے پر ایک اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک نفرت پھیلانے والے افراد کو خوش آمدید نہیں کہے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یاہود اسلام کے خلاف مہم چلانے کے لیے جانا جاتا ہے، جس پر اس کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز نظریات کی ترویج آسٹریلیا کے ویزا قوانین اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔

اسرائیلی انفلوئنسر نے ویزا منسوخی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ اسلام ایک “نفرت انگیز نظریہ” ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا ویزا اسرائیل سے روانہ ہونے سے صرف تین گھنٹے قبل منسوخ کیا گیا، جس پر اس نے آسٹریلوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس معاملے پر آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں وہ درست ویزا کے لیے درخواست دیں اور درست وجوہات کی بنیاد پر آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نفرت پھیلانا کسی بھی صورت میں آسٹریلیا آنے کی جائز وجہ نہیں ہو سکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے نفرت انگیز جرائم کے خلاف سخت پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال 14 دسمبر کو سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر ہنوکا کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد آسٹریلوی حکومت نے نفرت انگیز جرائم سے متعلق قوانین کو مزید سخت کر دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی کا مقصد آسٹریلیا میں امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، اور ایسے عناصر کو روکنا ہے جو معاشرے میں نفرت اور تقسیم پیدا کریں۔

 

Tags: #آسٹریلیا #اسلام_مخالف_بیانات #اسرائیلی_انفلوئنسر #ویزا_منسوخ #نفرت_انگیز_جرائم #Australia #Islamophobia #IsraeliInfluencer #VisaCancelled #HateSpeech
Previous Post

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران بدبودار مائع پھینکا گیا

Next Post

بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

Next Post
بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم