پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے اسٹیج پر گرنے کے الزام کی تردید کر دی ہے۔
سال 2021 میں علیزے شاہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کر رہی تھیں کہ وہ گر گئیں، اور اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ علیزے شاہ نے اس واقعے کا الزام شازیہ منظور پر لگایا تھا کہ گلوکارہ نے جان بوجھ کر انہیں گرایا، تاہم اس وقت شازیہ منظور کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
حال ہی میں شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیزے شاہ خود ہی گر گئی تھیں اور میں نے انہیں نہیں گرایا۔ انہوں نے کہا کہ "کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، اور انہیں نظر لگی تھی۔”
اپنے انٹرویو کے اختتام پر شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے لیے اپنی محبت اور عزت کا بھی اظہار کیا۔

