Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا، جبری نقل مکانی ناقابل قبول قرار

Web Desk by Web Desk
جنوری 29, 2026
in پاکستان
0
پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا، جبری نقل مکانی ناقابل قبول قرار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عاصم افتخار نے غزہ میں حملے، جبری نقل مکانی اور تباہی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے یو این تنصیبات اور یو این آر ڈبلیو اے پر حملوں کی مذمت کی۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت امن منصوبے پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزہ کی فوری تعمیر نو کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے شام اور لبنان میں غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Tags: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
Previous Post

ایم ایم روڈ چوک سرور شہید پرٹریلر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، بہن بھائی سمیت 5 طالبعلم جاں بحق

Next Post

پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

Next Post
پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم