کراچی: چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستان اسٹیل مل کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیل مل بند ہونے کے باوجود گزشتہ ماہ ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا، جس میں سے 2.5 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکام نے فیصلہ کیا کہ اسٹیل مل کے کچھ اثاثے نیلام کیے جائیں گے تاکہ نقصان کو کم کیا جا سکے۔

