کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے، تاہم پاکستان میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

