Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

Web Desk by Web Desk
جنوری 30, 2026
in کھیل
0
ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

 

سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے کے معاملے پر موقف دے دیا

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلادیش کو باہر کرنے کے تنازع پر بالآخر سری لنکا نے خاموشی توڑ دی۔ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان یہ تنازع تقریباً تین ہفتے تک جاری رہا، اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثر میں آئی سی سی نے بنگلادیش کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے چار میچز کلکتہ میں شیڈول تھے، لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ ان کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں کیونکہ بھارت میں کھلاڑی محفوظ نہیں ہیں۔

اس فیصلے کو کرکٹ ماہرین اور بھارتی صحافیوں نے حیران کن اور تنقید کا نشانہ بنایا، اور بی سی سی آئی کی انا کو اس فیصلے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے یا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے طویل خاموشی کے بعد اب اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ سری لنکا کے کرکٹ سیکرٹری بندولا ڈسا نائیکے نے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے تنازع پر سری لنکا نیوٹرل رہتا ہے کیونکہ یہ تمام ہمارے دوست ممالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سری لنکا کو کہا گیا تو ہم مستقبل میں بھی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل کمار گمباگے نے کہا کہ سری لنکا اس بات کو ترجیح دے رہا ہے کہ ٹورنامنٹ بہترین طریقے سے چلایا جائے، اور پاکستان اور بھارت کے میچ پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فروری میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں، ٹورنامنٹ کا آغاز 6 فروری سے ہوگا اور اختتام 8 مارچ کو ہوگا۔

Tags: #ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ #بنگلادیش_کرکٹ #آئی_سی_سی #سری_لنکا #پاکستان_بھارت_میچ #ٹورنامنٹ #کرکٹ_خبریں #T20WorldCup #BangladeshCricket #ICC #SriLanka #PakistanVsIndia #Tournament #CricketNews
Previous Post

بی پی ایل: کھلاڑیوں کے چیک باؤنس، لیگ میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھ گیا

Next Post

پی ایس ایل 11: سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

Next Post
پی ایس ایل 11: سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

پی ایس ایل 11: سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم