سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا اور کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہم ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کر رہے ہیں”۔
41 سالہ ٹم پین وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جبکہ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد نے سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے ہوگا۔

