Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایٹمی تنصیبات پر کمانڈو آپریشن یا بڑے پیمانے پر بمباری، ایران پر حملے کیلئے ٹرمپ کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in بین الاقوامی
0
ایٹمی تنصیبات پر کمانڈو آپریشن یا بڑے پیمانے پر بمباری، ایران پر حملے کیلئے ٹرمپ کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

 

امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ وسیع آپشنز کی فہرست پیش کی گئی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ آپشنز ان تجاویز سے کہیں آگے ہیں جن پر دو ہفتے قبل غور کیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ آپشنز میں یہ امکان بھی شامل ہے کہ امریکی افواج ایران کے اندر بعض مقامات پر براہِ راست کارروائیاں کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے معاملے میں اسی طرزِ عمل پر غور کر رہے ہیں جو انہوں نے وینزویلا کے خلاف اپنایا تھا، جہاں امریکا نے نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے طویل عرصے تک ساحل کے قریب فوجی دباؤ برقرار رکھا تھا۔

تاہم ایک امریکی اہلکار نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کی پیچیدگی اور خطرات وینزویلا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے، کیونکہ ایران ایک زیادہ مضبوط، منظم اور عسکری طور پر تیار حریف ہے۔

اسی وجہ سے صدر ٹرمپ مختلف تجاویز پر غور جاری رکھے ہوئے ہیں، جن پر یا تو بیک وقت یا کسی مخصوص امتزاج کے ساتھ عمل کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سب سے خطرناک آپشن یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ امریکی کمانڈوز کو خفیہ طور پر ایران بھیجا جائے تاکہ ان جوہری تنصیبات کو تباہ یا شدید نقصان پہنچایا جا سکے جو گزشتہ جون میں امریکی بمباری سے متاثر نہیں ہوئیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی افواج طویل عرصے سے ایسے خصوصی مشنز کی مشقیں کرتی آ رہی ہیں جن میں ایران جیسے ممالک کے اندر جا کر اہم اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ ایک اور ممکنہ آپشن یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت اور فوجی اہداف پر حملوں کا ایسا سلسلہ شروع کیا جائے جس سے ملک میں شدید انتشار پیدا ہو اور حالات اس نہج تک پہنچ جائیں کہ ایرانی سکیورٹی فورسز یا دیگر عناصر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹا دیں۔

تاہم اس صورت میں یہ واضح نہیں کہ اقتدار کس کے ہاتھ میں آئے گا یا نئی قیادت امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کس حد تک مختلف پالیسی اختیار کرے گی۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائی میں دلچسپی کی ایک وجہ ایرانی قیادت کی جانب سے ان پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوششیں بھی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل ایک تیسرے راستے پر زور دے رہا ہے۔ اسرائیلی حکام چاہتے ہیں کہ امریکا ان کے ساتھ مل کر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر دوبارہ حملے کرے، کیونکہ انٹیلیجنس حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ سال جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے بعد اپنے میزائل پروگرام کو بڑی حد تک بحال کر لیا ہے۔

Tags: #ایران #امریکا #ڈونلڈ_ٹرمپ #امریکی_حکومت #مشرق_وسطیٰ #فوجی_کشیدگی #ایران_امریکا_تنازع #Iran #USA #DonaldTrump #MiddleEast #USTroops #MilitaryTension #IranUSConflict
Previous Post

پی ایس ایل 11: سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

Next Post

پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں: رانا ثنااللہ

Next Post
پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں: رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں: رانا ثنااللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم