Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بی پی ایل: کھلاڑیوں کے چیک باؤنس، لیگ میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھ گیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 30, 2026
in بین الاقوامی, کھیل
0
بی پی ایل: کھلاڑیوں کے چیک باؤنس، لیگ میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھ گیا

 

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ دوبارہ سر اٹھانے لگا

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 12 ویں ایڈیشن کے اختتام پر یہ مسئلہ ابھر کر سامنے آیا، اور بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایا جات کلیئر کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

میڈیا کے مطابق 27 جنوری کو لکھے گئے خط میں فرنچائزز کو 15 روز کے اندر بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ 12 ویں ایڈیشن کے دوران گزشتہ سال کی طرح فوری عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر سے ظاہر ہوا۔

ایک کھلاڑی نے کہا کہ فرنچائزز نے اب تک صرف 25 فیصد ادائیگی کی ہے، اور 20 جنوری کو کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوئے، جس کی تصدیق کسی سے بھی کی جا سکتی ہے۔ چیمپئن فرنچائز راجشاہی وارئیرز نے تمام واجبات کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی پی ایل ممبر سیکرٹری افتخار رحمان نے کہا کہ بعض فرنچائزز نے معاہدوں کے مطابق واجبات کلیئر کرنے ہیں۔ فرنچائزز کو سب فہرستیں مہیا کر دی گئی ہیں اور ادائیگی کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

Previous Post

چینی قمری کیلنڈر میں سال 2026 گھوڑوں کا سال کیوں قرار دیا گیا؟

Next Post

ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

Next Post
ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم