Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنےکی تصدیق، پمز اسپتال کے ڈاکٹر نے علاج کی تفصیلات بتادیں

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in پاکستان
0
عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنےکی تصدیق، پمز اسپتال کے ڈاکٹر نے علاج کی تفصیلات بتادیں

 

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج اور طبی معائنے کی تفصیلات بتا دیں۔

ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے چند روز قبل دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کی تھی، جس کے بعد پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران دائیں آنکھ کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور فنڈواسکوپی بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش کی گئی جبکہ ریٹینا کی او سی ٹی بھی کی گئی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی۔ اس تشخیص کے بعد سینئر ڈاکٹر نے مزید علاج کے لیے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔

ڈاکٹر عمران سکندر نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو تجویز کردہ علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو مرض اور علاج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور علاج سے قبل باقاعدہ تحریری رضا مندی بھی حاصل کی گئی۔

ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا علاج آپریشن تھیٹر میں مکمل جراثیم سے پاک ماحول اور مسلسل طبی نگرانی میں کیا گیا، جو تقریباً 20 منٹ میں بخیروخوبی مکمل ہوا۔ علاج کے دوران مریض کی تمام وائٹل علامات مستحکم رہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی متاثر ہوئی تھی۔ علاج مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے اور طبی دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ عمران خان کو آنکھ کے طبی ماہرین کی تجویز پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور تقریباً 20 منٹ کے طبی عمل کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ عمران خان بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے اور انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر کے آنکھ کی سرجری کی گئی۔

Tags: #عمران_خان #بانی_پی_ٹی_آئی #پمز_اسپتال #طبی_معائنہ #آنکھ_کا_علاج #اڈیالہ_جیل #پی_ٹی_آئی #ImranKhan #PTI #PIMS #MedicalCheckup #EyeTreatment #AdialaJail #PakistanNews
Previous Post

عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے: محمود اچکزئی

Next Post

سندھ حکومت کا 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Next Post
سندھ حکومت کا 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم