سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 4 فروری کو تعطیل ہو گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیل کا فیصلہ مذہبی تقدس اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ شہری شبِ برات کی عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں بھرپور طور پر حصہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

