Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: صدر میں ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in پاکستان
0
کراچی: صدر میں ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

 

کراچی کے علاقے صدر کی زینب النساء اسٹریٹ پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو الیکٹرانکس کے تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور اسلحے کے زور پر تاجر سے نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ تاجر صدر کے علاقے میں واقع ایک بینک سے رقم نکال کر موٹرسائیکل پر لے جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واردات گزشتہ شام پیش آئی، جس کے بعد واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ایک پیٹرول پمپ سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا تھا کہ پمپ کا کیشیئر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلا تھا، تاہم اس کے ساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق اسی دوران ڈاکوؤں نے موقع پا کر کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھینے اور فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔

Previous Post

سندھ حکومت کا 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Next Post

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

Next Post
امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم