Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مجموعی طور پر 6.5 ارب ڈالر مالیت کا جدید فوجی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ دفاع کے اعلامیے کے مطابق اس پیکج میں 3.8 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر مالیت کی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسلحہ فروخت کا مقصد اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے اسرائیل کو بالخصوص زمینی افواج کی نقل و حرکت، لاجسٹک سپورٹ اور مجموعی آپریشنل استعداد بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ امریکا کو غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی مسلسل حمایت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی انسانی حقوق کے کارکنوں اور قانون دانوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے، تاہم اس کے باوجود امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دفاعی تعاون جاری رکھا جا رہا ہے۔

 

Tags: #امریکا #اسرائیل #فوجی_سازوسامان #اسلحہ_فروخت #غزہ_جنگ #مشرق_وسطیٰ #امریکی_حکومت #USA #Israel #MilitaryAid #ArmsDeal #GazaWar #MiddleEast #USDefense
Previous Post

کراچی: صدر میں ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Next Post

امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا

Next Post
امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا

امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم