Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھکر: اشتہاری ملزم کی گرفتار کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

Web Desk by Web Desk
فروری 1, 2026
in پاکستان
0
بھکر: اشتہاری ملزم کی گرفتار کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

بھکر: اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ، 7 سالہ بچی جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

بھکر کے علاقے منگو چنگڑ میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 سالہ معصوم بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آکر گھر میں موجود 7 سالہ بچی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واقعے پر شہری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ معصوم بچی کی ہلاکت نے ایک بار پھر پولیس کارروائیوں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Tags: #بھکر #منگو_چنگڑ #پولیس_چھاپہ #فائرنگ #معصوم_بچی_جاں_بحق #اشتہاری_ملزم #پولیس_کارروائی #امن_و_امان #Bhakkar #PoliceRaid #FiringIncident #ChildKilled #LawAndOrder
Previous Post

کراچی کے علاقے عزیز آباد سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

Next Post

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

Next Post
پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم