Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

Web Desk by Web Desk
فروری 1, 2026
in پاکستان, شوبز
0
پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین کا بڑا اعزاز، Clio Music Awards جیت لیے، گریمی ایوارڈز میں بھی نامزد

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حنان حسین نے امریکا میں ہونے والے معروف Clio Music Awards میں میوزک ویڈیو کے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیت لیا ہے، جو میوزک انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کا ایک معتبر عالمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ساتھ حنان حسین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔ انہیں دنیا کے سب سے معتبر موسیقی ایوارڈز گریمی ایوارڈز میں بھی نامزد کرلیا گیا ہے۔ حنان حسین کو بہترین میوزک ویڈیو کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے، جو کسی بھی فنکار کے لیے غیر معمولی اعزاز تصور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب اتوار کو منعقد ہوگی، جہاں دنیا بھر کے نامور فنکار شریک ہوں گے۔ حنان حسین کی نامزدگی کو پاکستانی اور امریکی میوزک حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ شوبز اور موسیقی سے وابستہ شخصیات نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

حنان حسین کی اس کامیابی کو پاکستانی نژاد فنکاروں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر اپنی محنت، تخلیقی وژن اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر پہچان بنا رہے ہیں۔

Tags: #حنان_حسین #پاکستانی_نژاد #ClioMusicAwards #گریمی_ایوارڈز #GrammyAwards #BestMusicVideo #MusicDirector #ProudMoment #Pakistan #PakistaniTalent
Previous Post

بھکر: اشتہاری ملزم کی گرفتار کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

Next Post

ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

Next Post
ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم