Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

Web Desk by Web Desk
فروری 1, 2026
in پاکستان
0
ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

بلوچستان کی کشیدہ صورتحال، پنجاب بلوچستان سرحدی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بلوچستان میں کشیدہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور بلوچستان کے درمیان سرحدی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو تاحکمِ ثانی روک دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق فی الحال مسافر ڈیرہ غازی خان کے راستے بلوچستان سفر نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الصوبائی سرحدی مقامات بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ پر ہر طرح کی ٹریفک معطل کردی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک پابندی برقرار رہے گی، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ، گوادر، پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی آپریشنز جاری رہیں گے۔

Tags: #بلوچستان #پنجاب_بلوچستان_سرحد #ڈی_جی_خان #سرحدی_راستے_بند #سکیورٹی_الرٹ #دہشتگردی #امن_و_امان #ISPR #Azm_e_Istehkam #Balochistan #Punjab #BorderClosed #SecuritySituation #CounterTerrorism
Previous Post

پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا

Next Post

سرگودھا: کمسن بچی سیوریج نالے میں گرگئی

Next Post
سرگودھا: کمسن بچی سیوریج نالے میں گرگئی

سرگودھا: کمسن بچی سیوریج نالے میں گرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم