Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

Web Desk by Web Desk
فروری 2, 2026
in کھیل
0
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیے گئے اس بیان کا نوٹس لے لیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ فیصلے سے آگاہ کیے جانے کا منتظر ہے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا یہ مؤقف ایک ایسے عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے بنیادی تصور سے مطابقت نہیں رکھتا جہاں تمام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق برابر کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔ بیان کے مطابق عالمی ٹورنامنٹس کا حسن ہی یہی ہے کہ تمام ٹیمیں یکساں اصولوں اور شیڈول کے تحت ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق اس کے ٹورنامنٹس کی بنیاد کھیل کی دیانت داری، مسابقت، تسلسل اور انصاف پر ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی سی سی قومی پالیسی کے معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ عالمی کرکٹ یا دنیا بھر کے شائقین، بشمول پاکستان کے لاکھوں مداحوں، کے مفاد میں نہیں ہے۔

آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ پی سی بی اس فیصلے کے ملک میں ہونے والے اہم اور طویل المدتی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرے گا کیونکہ اس کے عالمی کرکٹ نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود بھی عالمی کرکٹ نظام کا رکن اور اس سے مستفید ہونے والا فریق ہے، اس لیے ایسے فیصلوں کے دور رس نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

آئی سی سی کے مطابق اس کی اولین ترجیح آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کامیاب اور بروقت انعقاد ہے، اور یہ ذمہ داری پی سی بی سمیت اس کے تمام رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ آئی سی سی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پی سی بی تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کی ساکھ اور تسلسل برقرار رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آج وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں حصہ لے گی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو شیڈول ہے، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد اس میچ کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے پیچھے کئی وجوہات کارفرما ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتی تھی اور بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے اس معاملے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے معاملے پر غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا، جس پر پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کروانا ضروری سمجھا۔

حکومتی ذرائع نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ جے شاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو عملی طور پر انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں انصاف اور برابری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کے لیے ایک معیار اور دوسرے ملک کے لیے دوسرا معیار اپنایا جاتا ہے، جو کھلی جانبداری کے مترادف ہے۔

حکومتی مؤقف ہے کہ اسی جانبداری کے خلاف آواز بلند کرنے اور احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وقتی نہیں بلکہ اصولی مؤقف کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر انصاف اور برابری کے اصولوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

Tags: #ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ #پاکستان_کرکٹ #آئی_سی_سی #بھارت_میچ #پی_سی_بی #T20WorldCup #PakistanCricket #ICC #IndiaMatch #PCB
Previous Post

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

Next Post

امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

Next Post
امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم