Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

Web Desk by Web Desk
فروری 5, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو شاندار قرار دیا ہے۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ سے تجارت، فوجی امور، تائیوان کی صورتحال، روس یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال سمیت متعدد اہم عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق چین کی جانب سے امریکا سے تیل اور گیس کی خریداری، اضافی زرعی مصنوعات کی درآمد اور طیاروں کے انجنوں کی ترسیل جیسے اقتصادی معاملات بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے اس رابطے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر سے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو نہایت اہم قرار دیا۔ چینی صدر نے امریکا کو تائیوان کے ساتھ اسلحہ معاہدوں کے معاملے میں انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور خطے کے امن و استحکام پر زور دیا۔

اسی دوران چین اور روس کے صدور کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران، یوکرین سمیت دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر پیوٹن نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دورہ چین کی دعوت بھی قبول کر لی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Tags: #امریکا #چین #روس #ٹرمپ #شی_جن_پنگ #پیوٹن #تائیوان #ایران #یوکرین #US #China #Russia #Trump #XiJinping #Putin #Taiwan #Iran #Ukraine
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

Next Post

اسلام آباد دھماکا: مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

Next Post
اسلام آباد دھماکا: مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

اسلام آباد دھماکا: مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم