Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ثقلین مشتاق کا بھارت کو پاکستان سے مقابلے کا چیلنج، نئی بحث چھڑ گئی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in کھیل
0
ثقلین مشتاق کا بھارت کو پاکستان سے مقابلے کا چیلنج، نئی بحث چھڑ گئی

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ 

ثقلین مشتاق نے کہا اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی واقعی اچھے ہیں اور وہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔سابق پاکستانی کرکٹر کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا تیاری بہتر ہو اور صحیح سمت میں کام کیا جائے تو قومی ٹیم بھارت سمیت دنیا بھر کو مضبوط جواب دے سکتی ہے۔ثقلین مشتاق کے اس چیلنج نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ جوش و جذبے سے بھرپور رہی ہے، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں ہونے والے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Previous Post

دنیا کا سب سے طویل روزہ کس ملک میں اور کتنے گھنٹے کا ہے؟

Next Post

بھارتی ٹیم کے منیجر چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے، وجہ سامنے آگئی

Next Post
بھارتی ٹیم کے منیجر چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے، وجہ سامنے آگئی

بھارتی ٹیم کے منیجر چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے، وجہ سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم