Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کردیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in پاکستان
0
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ روپے کر دی جائے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے اس فیصلے کو صحافیوں کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحافیوں کے لیے ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج معالجے کے لیے فنڈز شامل ہیں۔ تاہم، فنڈز کی کمی کی وجہ سے بعض درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

Next Post

وزیراعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ورک فورس کی تربیت پر زور

Next Post
وزیراعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ورک فورس کی تربیت پر زور

وزیراعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ورک فورس کی تربیت پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم