Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 13, 2025
in لیہ
0
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے

لیہ/اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے۔

تفصیل کے مطابق سٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ میں کیا گیا جس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شازیہ توصیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رخسانہ کوثر، ڈپٹی ڈی او سکینڈری گل شیر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میمونہ ارم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعلیم عبدالمجید،پرنسپل راشدہ اشرف،ہیڈماسٹرمحمدرفیق ودیگر اساتذہ اور طلبائنے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کو سٹیم تعلیم کی اہمیت اور مستقبل کی راہوں کے بارے میں مزید ریسرچ اور محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیم شعبے میں مزید ترقی کے لیے نوجوان نسل کی مہارتوں کی تعمیر ضروری ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔سی ای او تعلیم شازیہ توصیف نے کہاکہ یہ لیپ ٹاپ ان طلبہ کے لئے حوصلہ افزائی کا ایک اعتراف ہیں جو اپنی محنت،لگن اور دلچسپی کی بدولت سائنسی تحقیق اور اختراعات کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈی او گل شیرنے کہاکہ ضلع لیہ کے 50سے زائد سکولز نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں سے ماڈل ہائی سکول،ایم سی ہائی سکول،152ٹی ڈی اے ہائی سکول نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں مقابلوں کے ماڈل کے معائنہ کے دوران ضلع لیہ کے سٹالز کی تعریف کی جو لیہ کے طلبہ کے لیے اعزاز ہے۔ ضلعی سطح پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کے پانچ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 152 کی دو،گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی لیہ کہ دو بچوں کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ دیے گئے اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول کروڑ نمبر 1 کے تین بچوں کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میرانی پکا لوہانچ نشیب کی دو بچیوں کو اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نوشہرہ کے تین بچوں کو ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ دیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبائکو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کی تعریف کی۔

Previous Post

معذور شخص سے رمضان نگہبان پیکج کی رقم سے کٹوتی کرنے پر ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے فتح پور کا معائنہ

Next Post
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے فتح پور کا معائنہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے فتح پور کا معائنہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم