Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اپوزیشن ارکان اسمبلی میں ہوں گے تو بات کرنے کی اجازت دوں گا،سپیکر ایاز صادق

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 14, 2025
in پاکستان
0
اپوزیشن ارکان اسمبلی میں ہوں گے تو بات کرنے کی اجازت دوں گا،سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے موجودہ ایوان کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں،

اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینا ضروری ہے، اور وہ خود کو "حوالدار” کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق حوالدار دو قسم کے ہوتے ہیں: ایک وہ جو چور پکڑتا ہے اور دوسرا جو شہید ہوتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں، عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، لیکن انہوں نے سوا گھنٹے تک تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ ان کے سوالات نہیں لیے جاتے، لیکن میں ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں کہ وہ ایوان میں نہیں آتے اور ان کے توجہ دلاؤ نوٹس ڈراپ ہو جاتے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ رولز کے مطابق کام کریں گے اور دو حکومتی اراکین کے بعد ایک اپوزیشن رکن کو بولنے کی اجازت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے”، اور جب اپوزیشن ایوان میں نہیں ہوتی اور احتجاج کرتی رہتی ہے، تو انہیں کم موقع ملے گا۔

سردار ایاز صادق نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ وہ ابھی بھی پر امید ہیں کہ مذاکرات ہوں گے، لیکن وہ مذاکرات صرف ایک شخصیت کے لیے نہیں، بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی تھی، لیکن اپوزیشن کو حکم دیا گیا کہ مذاکرات ختم کیے جائیں، اور وہ ملاقات جو اپوزیشن چاہتی تھی، اس کا کوئی اظہار نہیں کیا جا سکا۔اس کے علاوہ، سپیکر نے بتایا کہ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے کوئی نام نہیں دیے، اور پارلیمنٹری افیئرز کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ سردار ایاز صادق نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شجرکاری کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جتنے درخت کاٹے گئے ہیں، اتنے ہی نئے پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم، وزارتِ داخلہ اور سی ڈی اے کے اچھے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

Previous Post

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Next Post

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار

Next Post
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم