Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی وزیرمواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کرلی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 14, 2025
in تجارت
0
وفاقی وزیرمواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کرلی

وفاقی وزیر مواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کرلی۔ کہا جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اعلی سطح اجلاس ہوا، عبدالعلیم خان نے کہا رتو ڈیرو سے شکارپور اور جامشورو سہون ہائی وے سمیت اہم منصوبے 30 جون تک مکمل کیے جائیں۔ تاخیر کا خمیازہ حکومت کے بجائے کنٹریکٹرز کو ہو۔ شرائط تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے صوبہ سندھ میں لینڈ ایکوزیشن پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اجلاس میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ وفاقی وزیر کی ہدایات پر عمل سے صرف ایک منصوبے پرساڑھے 13 ارب روپے کی بچت ہوئی۔عبدالعلیم خان نے کہا رتو ڈیرو سے شکارپور اور جامشورو، سہون ہائی وے سمیت اہم منصوبے 30 جون تک مکمل کریں۔ این ایچ اے افسران کو ہر حال میں اپنے اہداف پورے کرنا ہوں گے۔ کچھ تو خدا خوفی کریں۔ جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہو سکتی۔

عبدالعلیم خان نے صوبہ سندھ میں لینڈ ایکوزیشن پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ تمام افسران کیلئے ٹارگٹ مقرر کرتے ہوئے کہا صرف اہل افسر اپنے عہدوں پر رہیں گے۔ این ایچ اے کی سائٹس پر درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں ۔ ایسے کنٹریکٹرز بلیک لسٹ کریں گے جو غیر ضروری التوا میں ملوث ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کر لی۔ کہا این ایچ اے منصوبوں میں غیر ملکی کمپنیوں کوبھرپور حصہ لینا چاہیے۔

Previous Post

شدت پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا، چیئرمین پیپلزپارٹی

Next Post

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

Next Post
ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم