Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیرخزانہ سسے سفیر یورپی یونین کی ملاقات، جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات چیت

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 14, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
وزیرخزانہ سسے سفیر یورپی یونین کی ملاقات، جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات چیت

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رِینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی حمایت کو سراہا، خصوصاً جی ایس پی پلس سہولت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بیان کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقی کی کوششوں کیلئے ایک اہم معاون ثابت ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے یورپی دارالحکومتوں سے مؤثر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اہم امور، خصوصاً جی ایس پی پلس سہولت کے تسلسل پر تعمیری مذاکرات کیے جا سکیں جو آئندہ برسوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب اور یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں یورپی کاروباری اداروں کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھانے کے لیے سازگار کاروباری ماحول کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر رِینا کیونکا نے بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں سرگرم 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے اور امکان ظاہر کیا کہ یہاں مزید کئی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں۔یورپی یونین کی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان کو ممکنہ کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں یورپی یونین کے کاروباری اداروں کی معاونت اور ان کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا، جس میں منافع اور ڈیوڈنڈ کی بروقت واپسی یقینی بنانا بھی شامل ہے۔محمداورنگزیب نے یورپی کمپنیوں کے لیے ایک مؤثر اور متحدہ کاروباری پلیٹ فارم کے قیام کے خیال کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں کام کرنے والی فرانسیسی اور ڈچ کمپنیوں کے نمائندوں سے اپنی حالیہ مثبت ملاقات کا حوالہ دیا۔

Previous Post

عمران خان اس لیے جیل میں ہیں کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل،عمرایوب

Next Post

مختلف بینکوں میں بحریہ ٹاؤن کے موجود ٹرم ڈپازٹس منجمد

Next Post
مختلف بینکوں میں بحریہ ٹاؤن کے موجود ٹرم ڈپازٹس منجمد

مختلف بینکوں میں بحریہ ٹاؤن کے موجود ٹرم ڈپازٹس منجمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم