Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے، جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی: وزیر پیٹرولیم

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in تجارت
0
پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے، جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔

وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد علی پرویز ملک نے لاہور میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گے جو سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔

وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کے خلاف قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا، اس مقصد کیلئے پی سی کے انعقاد پر بحث جاری ہے جب کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کررہے ہیں۔

Previous Post

مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے مرکزی امیر مقرر

Next Post

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

Next Post
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم