Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in پاکستان
0
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18 مارچ کو جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر ، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم کو جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صبغت اللہ ورک،اظہرمشوانی،نعمان افضل،جبران الیاس کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ طلب کیا گیا ہے جبکہ سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے افرادکے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Previous Post

پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے، جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی: وزیر پیٹرولیم

Next Post

افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے: علی امین

Next Post
افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے: علی امین

افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے: علی امین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم