Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے: علی امین

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in پاکستان
0
افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے: علی امین

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو نکالنے کی وفاقی پالیسی سے میرا اختلاف ہے اور وفاق نے مجھ سے افغان مہاجرین کو نکالنے پر بات نہیں کی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ وفاق نے افغان مہاجرین کو نکالنے پر بات نہیں کی، افغانیوں کو اس طرح کیسے بارڈر کے اس پار پھینک دوں؟ اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو دے دیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور رہے گا، زبردستی افغان مہاجرین کو نہیں نکالنا چاہیے، پہلے بھی افغان مہاجرین کے ساتھ جو پالیسی اپنائی گئی وہ انسانی حقوق کے منافی تھی، افغانستان سے بات چیت کیلئے کے پی حکومت نے وفاق کو ٹی او آرز بھیجے تھے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود جواب نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس کو مضبوط کر رہے ہیں، گزشتہ 10 سالوں میں پولیس کو بندوقیں تک نہیں دی گئی تھیں، وفاق این ایف سی کی مد میں ہمارے صوبے کے بقایا جات ادا کرے تو ہم پولیس کی تنخواہیں بڑھا دینگے اور اگر وفاق کے پاس پیسے نہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کے پی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود پولیس کیلئے اربوں روپے مختص کیے، پولیس کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ اے آئی پی کے تحت 700 ارب روپے ملنے تھے جس میں سے 132 ارب روپے کے پی کو ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرکے صوبے کی کریڈیبیلٹی بہتر کی۔علی امین نے بانی پی ٹی آئی کے دور میں حالات ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے حالات اس نہج تک آئے ہیں۔

Previous Post

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

Next Post

90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی: انضمام

Next Post
90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی: انضمام

90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی: انضمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم