Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کا مظلوم بننے کا جھوٹا بیانیہ پاکستانی زمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے کیلئے گھڑا جا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارت کا  مظلوم بننے کا جھوٹا بیانیہ پاکستانی زمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے کیلئے گھڑا جا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے "گمراہ کن اور یک طرفہ” قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لیکس فرائیڈمین کے ساتھ پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ نریندر مودی جان بوجھ کر جموں و کشمیر کے تنازعے کو پس پشت ڈال رہے ہیں حالانکہ یہ مسئلہ گذشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔شفت علی خان نے کہا کہ بھارت کا "مظلوم بننے کا بیانیہ” سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور درحقیقت، بھارتی حکام اس بیانیے کو پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے اور اپنی ریاستی پالیسیوں کو جائز قرار دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفت علی خان نے کہا کہ بھارت کا یہ جھوٹا بیانیہ درحقیقت پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے گھڑا جا رہا ہے خود بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر کا مرتکب ہو رہا ہے بھارت اپنی اس حکمت عملی کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے مگر حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا۔واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جو 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے وقت سے چلا آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینا لازمی ہے لیکن بھارت نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ اگست 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاست کو براہ راست دہلی کے کنٹرول میں لے لیاجس پر پاکستان سمیت عالمی برادری نے شدید ردعمل دیا۔پاکستان ہمیشہ سے عالمی فورمز پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو محض ایک حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو چھپا سکے۔

Previous Post

اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

Next Post

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

Next Post
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم