Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نہ عامر نہ شاہین اور نہ ہی کلارک اور اینڈرسن، کوہلی کو سب سے مشکل بولر کونسا لگا؟

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in کھیل
0
نہ عامر نہ شاہین اور نہ ہی کلارک اور اینڈرسن، کوہلی کو سب سے مشکل بولر کونسا لگا؟

ھارت کے سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا شمار بلاشبہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے اور تینوں فارمیٹس میں شاندار ریکارڈ ان کی مہارت کا ثبوت ہے۔

اپنی بیٹنگ سے بھارت کو کئی میچز جتوا کر مخالف ٹیموں کے بولرز پر اپنی دھاک بٹھانے والے کوہلی سے ایک انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ انہیں اپنےکریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟ تو انہوں نے نہ تو محمد عامر، شاہین، کلارک، اینڈرسن اور پیٹ کمنز کا نام لیا بلکہ ایک بھارتی بولر کا نام بتایا۔آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کوہلی سے اس بولر کا نام پوچھا گیا جس کا سامنا کرتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ اس سوال کے جواب میں کوہلی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام بتایا۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے کوہلی نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بولر ہیں۔ کوہلی کا کہنا تھا کہ بمراہ نے انہیں آئی پی ایل میں ایک سے زائد مرتبہ آؤٹ کیا ہے، یہاں تک کہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران بھی بمراہ کو کھیلتے ہوئے ایسا لگتا ہےکہ جیسے میچ چل رہا ہو، ہر گیندکھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ یہ سب سے مزیدار لیکن سخت چیلنج ہوتا ہے۔خیال رہےکہ بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی پہلی وکٹ کوہلی کی حاصل کی تھی۔

Previous Post

اپریل سے بجلی کے ٹیرف میں بڑا ریلیف متوقع، اعلان 23 مارچ کو ہونے کا امکان

Next Post

ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں

Next Post
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں

ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم