Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوم پاکستان کی مناسبت سے بلوچستان میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in پاکستان, کھیل
0
یوم پاکستان کی مناسبت سے بلوچستان میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبہ بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ زوروں پر ہے اور اس فیسٹیول کے تحت فٹسال ٹورنامنٹ، ووشو ٹورنامنٹ اور باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کیو ڈی اے گراؤنڈ میں ہوا جہاں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی تھے۔

اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عبدالباقی اور محمد صادق سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، فٹسال کے مقابلے 22 مارچ تک جاری رہیں گے۔ادھر، باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوا جس کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔

ان مقابلوں میں کوئٹہ کی 6 ٹیموں نے حصہ لیا، ووشو کے مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس کے مارشل آرٹس جمنازیم میں شروع ہوئے جہاں 7 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں کوئٹہ سے 35 کھلاڑی شریک ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیو ڈی اے گراؤنڈ میں مصنوعی گراس لگانے کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی میں شامل کیا جائے گا۔لیاقت علی لہڑی نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کو قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے گا تاکہ وہ منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رہیں اور کھیلوں کے ذریعے اپنے صوبے و ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے علاقے میں مزید گراؤنڈز بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔یہ سپورٹس فیسٹیول نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے بلکہ قومی یکجہتی اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔

Previous Post

راولپنڈی، پیکا قانون کےتحت پہلا ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار

Next Post

جعفر ایکسپریس مرمتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث آج روانہ نہیں ہو گی

Next Post
جعفر ایکسپریس مرمتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث آج روانہ نہیں ہو گی

جعفر ایکسپریس مرمتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث آج روانہ نہیں ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم