Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبوں سے جواب طلب کر لیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in پاکستان
0
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبوں سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروا دیے۔ تاہم، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے جوابات جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا۔

سماعت کے دوران، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیے ہیں، لہٰذا حکومت کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، عدالت کیوں مداخلت کرے۔ درخواست گزار کے وکیل انیق کھٹانہ نے کہا کہ اگر حکومتیں اس معاملے میں کام کر رہی ہوتیں تو وہ پانچ سال سے عدالتوں میں نہ آ رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے ترجمے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی منظوری ضروری ہے، اور ابھی تک کسی صوبے یا وفاق نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے۔جسٹس جمال مندوخیل نے اس بات پر تبصرہ کیا کہ بچے کو سب سے پہلے مادری زبان سکھائی جاتی ہے، پھر اردو اور انگریزی۔ وکیل نے اس دوران آئین کے آرٹیکل 31 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تعلیم اور اسلامیات کو الگ الگ سمجھنا چاہیے۔ بعد ازاں، عدالت نے سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں سے قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے معاملے پر جواب طلب کیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Previous Post

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

Next Post

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Next Post
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم