Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چار شادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in شوبز
0
چار شادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے قرآن پاک میں چار شادیوں کی اجازت سے متعلق آیت کی سیاق و سباق کے ساتھ جو وضاحت کی ہے، اس پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہورہی ہے۔

حمزہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ کیلیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’’فی الحال‘‘ صرف ایک شادی پر اکتفا کریں گے۔ دانش کے اس بیان پر تنقید ہوئی تھی، لیکن حمزہ عباسی نے اپنے پرانے بیان میں قرآنی حکم کی گہرائی سے وضاحت کرکے سب کے دل جیت لیے۔

دانش تیمور کے چار شادیوں والے معاملے پر بیان سامنے آنے کیبعد حمزہ عباسی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں چار شادیوں کی اجازت کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ ویڈیو میں حمزہ سے پوچھا گیا کہ وہ اس حکم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ حمزہ نے پہلے قہقہہ لگایا اور پھر بڑی وضاحت سے جواب دیا۔

انہوں نے کہا، ’’قرآن میں چار شادیوں کی اجازت کا ذکر مخصوص حالات میں کیا گیا ہے۔ جنگ احد میں صحابہ کرام کی بڑی تعداد شہید ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بے شمار بیوائیں اور یتیم بچے بے سہارا ہو گئے تھے۔ ان کی دیکھ بھال کیلیے کوئی سماجی نظام نہیں تھا۔ ایسے حالات میں اللہ نے حکم دیا کہ یتیموں کی دیکھ بھال کرو، اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم ان کی ماؤں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے، تو ان سے شادی کرلو، چاہے ایک، دو، تین یا چار۔‘‘

حمزہ نے مزید کہا، ’’لیکن اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا کہ اگر تم بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرسکتے، تو صرف ایک ہی شادی کرو۔ یہ حکم بھی اسی کتاب میں موجود ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام نے چار شادیوں کا حکم نہیں دیا، بلکہ اس وقت عرب معاشرے میں لاتعداد شادیوں کا رواج تھا، جس پر اللہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کرنی ہی ہے تو چار سے زیادہ نہ کرو، اور بہتر یہ ہے کہ ایک ہی کرو۔حمزہ علی عباسی نے ایک آیت کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسلام آیا، اس وقت لوگوں کے ہاں 10 یا اس سے بھی زیادہ بیویاں ہوتی تھیں۔ اسلام نے اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار کی حد مقرر کی اور ساتھ ہی یہ شرط بھی لگائی کہ اگر کوئی ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ وہ بیویوں کے درمیان مکمل انصاف قائم کرے۔ اگر وہ انصاف نہیں کرسکتا، تو اسے صرف ایک ہی شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔

حمزہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے جس انصاف اور توازن کی بات کی ہے، وہ ایک سے زیادہ شادیوں میں ممکن نہیں ہے۔حمزہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ نے نہ صرف قرآنی حکم کی درست وضاحت کی ہے، بلکہ اسے جدید تناظر میں بھی سمجھایا ہے۔ ان کی یہ وضاحت نہ صرف دانشمندانہ ہے، بلکہ اس نے لوگوں کو اسلام کے اصل پیغام کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔

Previous Post

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Next Post

کیا نام کا شخصیت پر واقعی اثر ہوتا ہے، سائنس کیا کہتی ہے؟

Next Post
کیا نام کا شخصیت پر واقعی اثر ہوتا ہے، سائنس کیا کہتی ہے؟

کیا نام کا شخصیت پر واقعی اثر ہوتا ہے، سائنس کیا کہتی ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم