Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in پاکستان
0
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

جمعیت علماء اسلام ن کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزمارہے ۔ حافظ حسین احمد ایک معروف پاکستانی سیاستدان، عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما تھے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھتے تھے۔

وہ قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر بھی رہ چکے ہیں اور سیاسی معاملات میں اپنی دوٹوک رائے اور واضح مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے۔ حافظ حسین احمد کا اندازِ بیان نہایت پراثر تھا اور وہ میڈیا پر بھی اپنی گفتگو کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے تھے۔حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی اور مذہبی حلقوں نے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما، ممتاز سیاستدان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین احمد نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاست کی، حافظ حسین کے انتقال سے قومی سیاست کا شاندار باب ختم ہوگیا، حافظ حسین احمدکی مذہبی وسیاسی خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔

Previous Post

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Next Post

ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

Next Post
ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم